کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہے تاکہ ملکی اور عالمی سطح تک ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ معروف اسپورٹس مین نور نبی میمن کا لوکو شیڈ میں آزادی ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 4 ستمبر 2021 11:51

کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہے تاکہ ملکی اور عالمی سطح تک ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ معروف اسپورٹس مین نور نبی میمن کا لوکو شیڈ میں آزادی ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2021ء) روہڑی کے علاقے لوکوشیڈ کے فٹبال گراؤنڈ میں جشن آزادی فٹبال کپ 2021ء کا فائنل میچ ڈسڑکٹ شکارپورفٹبال کلب اور مومن فٹبال کلب لوکوشیڈ کے درمیان کھیلا گیا جواپنے مقرروقت تک صفرصفرگول سے برابر رہا بعد ازاں ڈسٹرکٹ شکارپور فٹبال کلب نے مومن فٹبال کلب لوکوشیڈ سے پلنٹی کک کے ذریعے فائنل میچ جیت کرٹورنا منٹ اپنے نام کرلیا بعد ازاں ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نامورسینئر فٹبالر نورنبی میمن نے فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی دی جبکہ دیگرمہمان گرامی روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار،محمدعثمان گھنیو،عبدالقدیر میمن،عبدالستاربروہی،کامران انصاری،محسن اور صدام قاضی نے رنر ٹیم کوٹرافی ودیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے اس موقع پر مہمان خصوصی نورنبی میمن نے دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں میں کھیل کی بہترین صلاحیتیں موجود ہیں تاہم اس وقت اچھے کھیل کے گراؤنڈ اور کھیل کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے اگراسکول لیول سے بچوں کو کھیل کود کی سرگیوں میں مصروف رکھنے کے لئے وقت دیا جائے اور چھوٹے بڑے ٹورنامنٹ کرائے جائے تاکہ بچوں میں ہارکے بعد جیت کا جذبہ پیداہونورنبی میمن نے ٹورنامنٹ آرگنائزرز اور مقامی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ لوکوشیڈکے فٹبال گراؤنڈ کو مزید بہتر بنانے اور فٹبال کلاڑیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے وہ ذاتی طور پر بھی ہرممکن کوشش کرئے گے جبکہ صوبائی سطح پر بھی گراؤنڈ کی تزئین وآرائش کے لئے اسپیشل فنڈز کی فراہمی کے لئے کوششیں کرینگے۔

وقت اشاعت : 04/09/2021 - 11:51:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :