ورلڈ کبڈی لیگ، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹیم کا اعلان کردیا

جمعرات 7 اگست 2014 19:47

ورلڈ کبڈی لیگ، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے ورلڈ کبڈی لیگ کیلئے کبڈی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کا نام لاہور لائنز ہوگا، ٹیم کے کپتان بابر وسیم گجر پرنس آف پاکستان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں لالہ عبیدالله عرف شیر پنجاب، شفیق چشتی عرف راکٹ، شہزاد ڈوگر عرف اڑتا سانپ، رانا نعیم ، خالد مہر، شبیر بٹ، رحمان اشتیاق عرف ہیرا بٹ، سیف الله ، محمد رمضان عرف جانی سنیارا، علی لمبی پنڈیا، مطلوب علی ،محسن والا، ارشد محمود، وقاص رحیم ،نعیم طاہر سندھو، اسلم ڈوگر شامل ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب وقاص اکبر ٹیم کے منیجر ،غلام عباس بٹ کوچ اور محمد سرور اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

لاہور لائنز ٹیم کے میڈیا مینجر عبدالرؤف روفی ہوں گے۔ ورلڈ کبڈی لیگ میں بھارتی اداکار اکشے کمار کی ٹیم خالصہ واریئرز، بھارتی اداکارہ سوناکشی سہنا کی ٹیم یونائیٹڈ سنگھ (یوکے) ، بھارتی گلوکار یویوہنی سنگھ کی ٹیم یویو ٹائیگرزکیلی فورینیا ایگلز ٹوٹ برادرز ،بھارتی اداکار جد بیدی کی ٹیم پنجاب تھنڈر اور دیگر ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 07/08/2014 - 19:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :