تیسری پنجاب مین اینڈ ویمنز ماس ریسلنگ چمپئن ، آمنہ خان نے گولڈ میڈل ،اقصی محمد حسین نے سول میڈل جیت لیا

منگل 7 ستمبر 2021 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) تیسری پنجاب مین اینڈ ویمنز ماس ریسلنگ چمپئن وہاڑی کی تحصیل میلسی میں گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کی ویمنز ٹیم میں85kg+میں آمنہ خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا،55kg میں کیپٹن اقصیٰ محمد حسین نے سلور میڈل جیتاجبکہ زریاب نے براؤنز میڈل حاصل کیا، لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ چمپئن میں کوچ سیماب اور ریفری شپ کے فرائض نتاشہ خان اور ناز کی لبنیٰ نے سر انجام دئیے،مردوں میں محمد علی نی60kg میں سلور میڈل، کیپٹن زبیر خان نی90kg میں سلور میڈل،80kg میں محمد عثمان نے براؤنز میڈل،حسیب اختر نے 105kg میں براؤنز میڈل،عمیر خان نے 125kg میں براؤنز میڈل،ابراھیم براؤنز میڈل،احمد براؤنز میڈل، اور منیب نے براؤنز میڈل حاصل کیا، لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ ٹیم نے مجموعی طور پر پنجاب چمپئن شپ میں جوائنٹ تیسری پوزیشن حاصل کی، 3rd جوائنٹ پوزیشن کی ٹرافی کیپٹن محمد زبیر اور لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ ٹیم کے کوچ عقیل جاوید بٹ نے وصول کی، بہاولپور نے پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن سرگودھا نے حاصل کی جبکہ تیسری جوائنٹ پوزیشن لاہور اور فیصل آباد نے حاصل کی، پریزیڈنٹ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان خان نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے،لاہور ٹیم کے مینیجر پروفیسر محمد نبیل تھے۔

وقت اشاعت : 07/09/2021 - 13:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :