ایشین مینز والی بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جاپان روانہ

منگل 7 ستمبر 2021 13:31

ایشین مینز والی بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جاپان روانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) ایشین مینز والی بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی والی بال ٹیم منگل کو جاپان روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بارہ ستمبر سے کھیلی جانیوالی ایشین چمپئن شپ میں سولہ ممالک کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جہاں پاکستان پول بی میں ایران ، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کیساتھ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پول رائونڈ میں میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 12ستمبر کو تھائی لینڈ، 13 ستمبر کو ہانگ کانگ اور 14ستمبر کو ایران کیخلاف مد مقابل ہوگی ،۔ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی قیادت ایمل خان کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیراز، مبشر رضا ، مصور خان ، محمد حماد، فخر الدین ، کاشف ظہیر، حامد یزمان، مراد خان ، آفاق خان، ناصر علی اور عثمان فریاد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/09/2021 - 13:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :