اٹلی نے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

منگل 7 ستمبر 2021 15:26

اٹلی نے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) اٹلی نے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ بغیر گول برابر ہونے کے بعد ٹیم اب 36 میچز سے ناقابل تسخیر بن چکی ہے، اس سے قبل اسپین اور اٹلی مشترکہ طور پر 35 میچز تک ناقابل تسخیر رہنے کے ریکارڈ میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

دیگر کوالیفائرز میں اسپین نے جورجیا کو 0-4 سے مات دی، جرمنی نے آرمینیا پر 0-6 سے فتح پائی، کوسوو کا مہمان یونان سے مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، بلغاریہ نے لتھوینیا کو 0-1 سے قابو کیا، پولینڈ نے سان مارینو کو 1-7 سے شکست دی، البانیہ نے ہنگری کو 0-1 سے زیرکیا۔
وقت اشاعت : 07/09/2021 - 15:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :