اعظم خان کو کیوں سلیکٹ کیا؟ ، راشد لطیف کا چیف سلیکٹر سے سوال

ٹی 20 میں اعظم خان کا سٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ، ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر، اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں: محمد وسیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 ستمبر 2021 15:58

اعظم خان کو کیوں سلیکٹ کیا؟ ، راشد لطیف کا چیف سلیکٹر سے سوال
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 ستمبر 2021ء ) پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کردہ سکواڈ پر مختلف حلقے اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ ناقدین کی جانب سے اعتراض اٹھایا جارہا ہے کہ اعظم خان کو وکٹ کیپر کیوں سلیکٹ کیا گیا؟ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے چیف سلیکٹر سے سخت سوالات کیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں راشد لطیف نے چیف سلیکٹر سے کہا کہ اعظم خان کو کس بنیاد پر بطور وکٹ کیپر سلیکٹ کیا گیا؟، آپ نے ثابت کردیا کہ آپ کا انتخاب غلط ہے۔

جواب میں محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن پر مکمل مشاورت کے ساتھ کی گئی ہے، ٹی20 سکواڈ کا اعلان ٹیم پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کی فٹنس کے معیار کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی تعداد 20 کے بجائے 15 کرنی ہو تو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، اس وقت قومی ٹیم کیلئے محمد رضوان نمبر ون وکٹ کیپر ہیں اور اگر ضروت پڑی تو اعظم خان وکٹ کیپنگ کرلیں گے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا سٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر، اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔                                                                              
وقت اشاعت : 07/09/2021 - 15:58:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :