نیپال نے پہلے ون ڈےکرکٹ میچ میں پاپوا نیو گنی کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 7 ستمبر 2021 16:50

مسقط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2021ء) نیپال نے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیو گنی کودلچسپ مقابلے کے بعد  دو وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، پاپوا نیو گنی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33 اوورز میں 134 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، گاڈی توکا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

سندیپ لمیچانے نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیپال نے مطلوبہ ہدف 39.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، روہیت پوڈیل نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔ گوڈی توکا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 07/09/2021 - 16:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :