نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، خیبر پختونخوا ٹیم انتخاب کے لئے ٹرائلز کاآغاز

Amjad Ali khan امجد علی خان منگل 7 ستمبر 2021 17:54

نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، خیبر پختونخوا ٹیم انتخاب کے لئے ٹرائلز کاآغاز
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کوئٹہ کے لئے صوبائی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ،خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان کے مطابق ٹرائلز نیشنل کوچز حیات اللہ اور ندیم خان لے رہے ہیں ٹرائلز میں ایک سو مرد اور 25 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ٹرائلز آج بھی لئے جائیں گے اور ٹیموں کے لئے کھلاڑیوںکا انتخاب کیاجائے گا۔
وقت اشاعت : 07/09/2021 - 17:54:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :