پرتگال نے آذربائیجان کو فٹ بال ورلڈ کپ یورپین کوالیفائر میں 3-0 سے شکست دیدی

بدھ 8 ستمبر 2021 14:20

پرتگال نے آذربائیجان کو فٹ بال ورلڈ کپ یورپین کوالیفائر میں 3-0 سے شکست دیدی
باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) پرتگال کی فٹ بال ٹیم آذربائیجان کو ورلڈ کپ کوالیفائر میں 3-0 سے شکست دیدی، گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔گزشتہ روز باکو اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ یورپین کوالیفائر میچ میں مانچسٹر سٹی کے برنارڈو سلوا نے پہلے ہاف کے 26ویں منٹ میں گول کرکے پرتگال کو برتری دلا دی۔ کچھ ہی دیر بعد آندرے سلوا نے 31ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری کو بڑھا کر 2-0 کردیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم 75ویں منٹ میں لیور پول کے کھلاڑی جوٹا نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو 3-0 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس فتح کے بعد پرتگال کی ٹیم گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی جبکہ آذربائیجان کی ٹیم گروپ میں آخری نمبر پر ہے۔ واضح رہے پرتگال کی ٹیم اپنے سپر سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر آذربائیجان کے خلاف میدان میں اتری۔ رونالڈو کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں گول کرنے کے بعد جشن منانے کے لئے شرٹ اتارنے پر دوسرا یلو کارڈ موصول ہونے پر ایک میچ کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/09/2021 - 14:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :