یوم دفاع فٹبال کپ ارشاد شہیدفٹبال کلب سکھر نے نیوی فٹبال کلب روہڑی کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا

Imran Malik عمران ملک بدھ 8 ستمبر 2021 14:29

یوم دفاع فٹبال کپ ارشاد شہیدفٹبال کلب سکھر نے نیوی فٹبال کلب روہڑی کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا
روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2021ء) یوم دفاع فٹبال کپ ارشاد شہیدفٹبال کلب سکھر نے نیوی فٹبال کلب روہڑی کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک سنسنی خیز مقابلے کے باعث میچ صفر صفر سے برابر رہا نیوی فٹبال کلب روہڑی نے پلنٹی کک کے ذریعے میچ جیت کرٹورنامنٹ اپنے نام کیاریٹائرکرنل صغیر حیدرنے ونراوررنرٹیم کو ٹرافیاں دی تفصیلات کے مطابق روہڑی اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں یوم دفاع فٹبال کپ کا فائنل میچ ارشادشہیدفٹبال کلب سکھر اور نیوی فٹبال کلب روہڑی کے درمیان ہوا فائنل میچ کے مہمان خاص ریٹائر کرنل صغیرحیدر ایڈمن آفیسر لیوبسکٹ فیکٹری سکھرنورنواز منیجر CBLسکھرتھے  دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے باعث مقررہ وقت تک میچ صفر صفر سے برابر رہا بعدازاں نیوی فٹبال کلب روہڑی نے پلنٹی کک کے ذریعے میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیافائنل میچ کے مہمان گرامی ریٹائر کرنل صغیرحیدر،نورنواز سینئر فٹبالرفاروق اقبال کمبوہ،نورنبی میمن،مجاہدبوزدار،آفتاب احمدآرائیں ودیگر نے ونررنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی جب کہ بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی ٹرافیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر ریٹائرکرنل صغیرحیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیل بہت ضروری ہیں اور نامور کھلاڑی پیداکرنے کے لئے کھیل کے گراؤنڈ آباد کرنا ضروری ہیں فٹبال میچ میں کھلاڑیوں میں کھیل کی بہترین صلاحیتیں اوران کا جوش وجذبہ دیکھ کر احساس ہوا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تاہم ہمارے ادارے کی بھی کوشش ہوگی کے سکھر اور روہڑی کے گراؤنڈوں کو آبادرکھنے کے لئے چھوٹے بڑے کھیلوں کے مقابلے کرائے جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں سپورٹ کیا جائے انہوں نے موجود کھلاڑیوں کو ہرممکن تعاؤن کا بھی یقین دلایا۔

وقت اشاعت : 08/09/2021 - 14:29:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :