قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین کی شوکت مفتی کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 8 ستمبر 2021 15:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2021ء) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین نے قومی  ٹیم کے سابق کھلاڑی اور قومی ٹیم کے سابق ممبر سلیکشن کمیٹی تجمل مفتی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے  قومی فٹ بال ٹیم کوچ گوہر زمان اور نیشنل بینک فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان کے ہمراہ تجمل مفتی کے چھوٹے بھائی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شوکت مفتی کے ساتھ  پشاور میں ملاقات کرکے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔
وقت اشاعت : 08/09/2021 - 15:42:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :