اعظم خان بچہ ، اسے معاف کر دیں : وسیم اکرم

اعظم کے وزن کا مذاق اڑانا بند کیا جائے، موجودہ کھلاڑیوں کو کسی کی بدتمیزی برداشت نہیں کرنی چاہئے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 ستمبر 2021 14:32

اعظم خان بچہ ، اسے معاف کر دیں : وسیم اکرم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نوجوان کرکٹر اعظم خان کے دفاع میں کھل کر سامنے آ گئے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اعظم خان کے وزن پر اتنا مذاق بنایا جا رہا ہے ، ابھی تک وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہو رہا ہے، اسے معاف کر دیں ، وہ بھی ایک پاکستانی کا بچہ ہے، ہمسائیوں کا بچہ تو نہیں، اس کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ اعظم خان بھی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوگا، بدتمیزی کم ہونی چاہئے، میرے ساتھ کوئی ایسے بدتمیزی کرتا ہے تو میں اس سے زیادہ بدتمیزی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کو بھی کسی کی بدتمیزی برداشت نہیں کرنی چاہئے، ابھی تو وہ بے چارے کھیل رہے ہیں اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتے۔ معین خان کی اعظم خان کی سیلکشن پر اثرانداز ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ معین خان کبھی بھی اپنے بیٹے کی سفارش نہیں کرے گا۔                                                                                       
وقت اشاعت : 09/09/2021 - 14:32:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :