پاکستانی نوجوان نے دنیا کی مشکل ترین چوٹی راکا پوشی سر کرلی

واجد اللّٰہ نگری نے جمہوریہ چیک کے 2 کوہ پیماؤں کے ساتھ ملکر "بادلوں کی ماں" کہی جانیوالی 7788 میٹر بلند چوٹی سر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 ستمبر 2021 12:09

پاکستانی نوجوان نے دنیا کی مشکل ترین چوٹی راکا پوشی سر کرلی
سکردو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2021ء ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما واجد اللہ نگری راکا پوشی سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق واجد اللہ نگری نے غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ گلگت بلتستان میں واقع بلند ترین پہاڑ راکا پوشی سر کی، جس کے بعد وہ دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ راکا پوشی دنیا کی 27 ویں بلند ترین چوٹی ہے، جسے بادلوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے، اس کی مہم جوئی کو کوہ پیما مشکل ترین قرار دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راکا پوشی کی بلندی سطح سمندر سے 8 ہزار میٹر ہے، چوٹی اور بیس کیمپ کا درمیانی فاصلہ 5000 میٹر سے زائد ہے۔ کوہ پیما کے مطابق دنیا کے کسی بھی پہاڑ کی چوٹی اور بیس کیمپ کے درمیان اتنا فاصلہ نہیں جتنا راکا پوشی کا ہے، اس لیے مہم جوئی بہت مشکل ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 1979ء میں کرنل شیر خان پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے راکا پوشی سر کی تھی۔                                                                                                
وقت اشاعت : 10/09/2021 - 12:09:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :