ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل فٹبال چیمپئن شپ

تحصیل صدر نے تحصیل سمندری کو2-0سے شکست دے کر فائنل جیت لیا

جمعہ 10 ستمبر 2021 22:44

مکوآنہ / جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ تحصیل سمندری اور تحصیل صدر کے درمیان کھیلا گیا جوتحصیل صدر نے 2/0گول کے مقابلے سے تحصیل سمندری کو شکست دے کر جیت لیا پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکی دوسرے ہاف میں تحصیل صدر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کرکے فائنل میچ اپنے نام کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی حافظ اظہر محمود کوآرڈینیٹر ویسٹ ریجن پنجاب پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر ونگ پی ٹی آئی صدر فیصل آباد فٹسال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز تقسیم کی۔ تحصیل سپورٹس آفیسر سمندری عرفان رحمت اللہ،ملک اصغر کمالوی،نعیم سرور فنانس سیکرٹری فٹسال،ڈاکٹر شہزادمصطفی اور دیگر معززین موجود تھے۔
وقت اشاعت : 10/09/2021 - 22:44:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :