بابراعظم،ویرات کوہلی میں سے بابر کی تکنیک سچن ٹنڈولکر سے ملتی جلتی ہے: محمد آصف

کوہلی بیٹنگ میں سچن ٹنڈولکر کے قریب بھی نہیں،فٹنس کے بل پرپرفارم کررہا ہے،بیٹنگ فارم ایکبارختم ہوئی توواپس نہیں آئیگی کیونکہ وہ نچلے ہاتھ سے بیٹنگ کرنیوالا کھلاڑی ہے: سابق پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 ستمبر 2021 11:53

بابراعظم،ویرات کوہلی میں سے بابر کی تکنیک سچن ٹنڈولکر سے ملتی جلتی ہے: محمد آصف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے کہا ہے کہ بلے بازی کی بات کی جائے تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کے شعبے میں سچن ٹنڈولکر کے قریب بھی نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ کوہلی اس وقت اپنی فٹنس کے بل بوتے پر ہی پرفارمنس دے رہا ہے، اس کی بیٹنگ فارم ایک بار ختم ہونے کے بعد واپس نہیں آئے گی کیونکہ وہ نچلے ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کا بیٹ سوئنگ سچن ٹنڈولکر کی طرح خالص ہے ، بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے بابراعظم زیادہ بہتر ہیں کیونکہ وہ سچن ٹنڈولکر کی طرح اوپر والے ہاتھ سے کھیلتے ہیں ، بابر کا بیٹ سچن کی طرح روانی سے آتا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ کوہلی سچن سے بہتر ہے لیکن وہ سچن کے قریب بھی نہیں ہے۔ 
                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 11/09/2021 - 11:53:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :