دفاعی چمپئن کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو 13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں 0-6 گول سے شکست دیدی

کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑی دفاعی چمپئن کے آر ایل کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہوئے کوئی بھی گول نہ کرسکے

ہفتہ 11 ستمبر 2021 15:07

دفاعی چمپئن کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو 13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں 0-6 گول سے شکست دیدی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں دفاعی چمپئن کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد بھاری مارجن 0-6 گول سے شکست دیدی۔ گذشتہ شب قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کے آر ایل کی ٹیم کو کراچی یونائیٹڈ کے خلاف 5-0 گول سے برتری رہی۔

دوسرے ہاف میں کے آرایل نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 0-6 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

عالمگیر علی تین گول کر کے اپنی لیگ میں دوسری شاندار ہیٹ مکمل کی جبکہ عمران خان، وقار احتشام اور رجب علی نے ایک، ایک گول کیا۔ کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑی دفاعی چمپئن کے آر ایل کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہوئے کوئی بھی گول نہ کرسکے۔ریفریز کے فرائض عدنان انجم، محمد آصف اور محمد رضوان نے جبکہ میچ کمشنر کے شفاعت حبیب نے انجام دیئے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم نے بتایاکہ نے بتایاکہ 13 ویں پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ کا اسی طرح پہلا مرحلہ ملتان میں مکمل ہو چکا ہے۔ اب دوسرے مرحلے کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 11/09/2021 - 15:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :