مانچسٹریونائیٹڈ نے رونالڈو کی 40ارب روپے کی شرٹس فروخت کردیں

میسی کی شرٹ کے نمبر والی پی ایس جی کی شرٹس 22ارب کما چکی ہیں، رپورٹ

ہفتہ 11 ستمبر 2021 15:07

مانچسٹریونائیٹڈ نے رونالڈو کی 40ارب روپے کی شرٹس فروخت کردیں
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) مانچسٹریونائیٹڈ نے رونالڈو کی 40ارب روپے کی شرٹس فروخت کردیں، میسی کی شرٹ کے نمبر والی پی ایس جی کی شرٹس 22ارب کما چکی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی شرٹ اب تک پریمیر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شرٹ ہے،گزشتہ موسم گرما کے مقابلے میں ‘رونالڈو کی 7 نمبر کی شرٹ’ کی آن لائن تلاش میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لیونل میسی بالآخر 21 سال بعد بارسلونا چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہوئے ہیں ، کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پہلا سپیل ختم کرنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں سنسنی خیز واپسی کی ہے۔شائقین ان دو ٹرانسفرز کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شرٹس ریکارڈ توڑ نمبرز میں فروخت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن شرٹس کی فروخت میں رونالڈو نے اپنے حریف کو پچھاڑ دیا ہے۔دو ستمبر کو رونالڈو کی شرٹ کا نمبر کنفرم ہونے کے بعد سے پرتگالی استاد کی مشہور نمبر 7 شرٹ 187 ملین پونڈ کما چکی ہے۔ جبکہ میسی کی 30 نمبر والی شرٹ کی فروخت سے 103 ملین پونڈ کمائے گئے ہیں۔رونالڈو کی ابتدائی ٹرانسفر فیس 12.9 ملین پونڈ تھی۔ اس کی شرٹ کی فروخت اس فیس سے 14 گنا زیادہ کما چکی ہے اور اس نے یونائیٹڈ کے لیے پہلے ہی 13.1 ملین پونڈ کی آمدنی حاصل کر لی ہے۔

رونالڈو کی آمد نے ریڈ ڈیولز کو قمیض کی فروخت میں 62 فیصد اضافہ کیا ہے ط اور اگر وہ ہفتہ کو تھیٹر آف ڈریمز میں نیو کاسل کے خلاف کھیلتے ہیں تو شرٹس کی یہ فروخت مزید بڑھنے کا امکان ہیاگلے ہفتے پریمیئر لیگ شروع ہونے کے بعد میسی کی شرٹ کی فروخت بڑھانا بھی حیران کن نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/09/2021 - 15:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :