درہ آدم خیل فٹ بال ٹورنامنٹ پندرہ ستمبر سے شروع ہوگا ، ضم اضلاع کے ڈائریکٹر سپورٹس مہمان خصوصی ہونگے

ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد آفریدی

ہفتہ 11 ستمبر 2021 15:19

درہ آدم خیل فٹ بال ٹورنامنٹ پندرہ ستمبر سے شروع ہوگا ، ضم اضلاع کے ڈائریکٹر سپورٹس مہمان خصوصی ہونگے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) درہ آدم خیل میں فٹ بال ٹورنامنٹ پندرہ ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں بتیس ٹیمیں حصہ لینگی درہ آدم خیل گرائونڈ پر ہونیوالے اس ٹورنامنٹ کوتل چیک پوسٹ سے جنگلی پوسٹ سے تعلق رکھنے والے علاقوں کے کھلاڑی بھی حصہ لے سکتے ہیں افتتاحی تقریب کے ضم اضلاع کے ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ہونگے ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلے جانوالے یہ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل کے گرائونڈ پر کھیلا جارہا ہی.ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسرساجد آفریدی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو بیس ہزار ،رنر اپ ٹیم کو دس ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے دئیے جائینگے ان کے مطابق مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کیلئے علیحدہ انعامات رکھے گئے ہیں ڈی ایس او ساجد آفریدی کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد علاقے میں منشیات کی روک تھام کیلئے کوششیں کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 11/09/2021 - 15:19:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :