دفاعی چیمپئن کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں ایک بھاری مارجن 0-6گول سے ہرا دیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 17:23

دفاعی چیمپئن کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں ایک بھاری مارجن 0-6گول سے ہرا دیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویںپاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈکو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد بھاری مارجن 0-6 گول سے ہرا دیا۔ گذشتہ شب قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کے آر ایل کی ٹیم کو کراچی یونائیٹڈ کے خلاف 5-0 گول سے برتری رہی۔

دوسرے ہاف میں کے آرایل نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 0-6 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

عالمگیر علی تین گول کر کے اپنی لیگ میں دوسری شاندار ہیٹ مکمل کی جبکہ عمران خان، وقار احتشام اور رجب علی نے ایک، ایک گول کیا۔ کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑی دفاعی چیمپئن کے آر ایل کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہوئے کوئی بھی گول نہ کرسکے۔ریفریز کے فرائض عدنان انجم، محمد آصف اور محمد رضوان نے جبکہ میچ کمشنر کے شفاعت حبیب نے انجام دیئے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم نے بتایاکہ نے بتایاکہ 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا اسی طرح پہلا مرحلہ ملتان میں مکمل ہو چکا ہے۔ اب دوسرے مرحلے کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/09/2021 - 17:23:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :