خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کاجشن آزادی انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کااعلان ،

سات روزہ چمپئین شپ میں پشاورکے علاوہ مردان، چارسدہ،صوابی ،نوشہرہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی

ہفتہ 9 اگست 2014 21:05

پشاو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن نے جشن آزدی کے پرمسرت موقع پرجشن آزادی انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کااعلان کردیا۔سات روزہ چمپئین شپ میں پشاورکے علاوہ مردان، چارسدہ،صوابی ،نوشہرہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔صوبائی سیکرٹری ارباب نصریر کے مطابق چیمپین شپ دس اگست سے سترہ اگست تک گاون بڈھنی پشاورمیں کھیلی جائے گی۔

افتتاحی میچ پشاوراورمردان کی ٹیموں کے مابین شام چھ بجے منعقد ہوگااس موقع ڈائریکٹر سپورٹس ارشد خان مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ فائنل میچ کے موقع پرتحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔جشن آزادی انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ارباب جہانداد خان کی زیرصدارت منعقد ہوااورفیصلہ ہواکہ جلد ہی پشاورمیں نیشنل چمپین شپ کاانعقاد کیاجائے گاانہوں نے بتایاکہ پرجشن آزادی انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ممبران میں ارباب نصیر،بخییارخان،سید سلطان بادشاہ،فرید خان،اخترخان،وقارخان،رحمت خان،ملک ا یاز،منظور،ناصر،وکیل،مالک شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 21:05:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :