ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز لندن روانہ ہوگئی،کھلاڑی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، کوچ نے جدید انداز میں تربیت دی ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کپتان وسیم بابر گجر کی گفتگو

ہفتہ 9 اگست 2014 21:39

ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز لندن روانہ ہوگئی،کھلاڑی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، کوچ نے جدید انداز میں تربیت دی ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کپتان وسیم بابر گجر کی گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے ہفتہ کی صبح کپتان بابر وسیم گجر کی قیادت میں لندن روانہ ہوگئی، ٹیم کو ایڈووکیٹ ملک عشرت اور پنجاب کبڈی ایسویسی ایشن کے سینئر نائب صدر نصیر یوسف وہرہ نے رخصت کیا۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے افتتاحی تقریب کے بعد کینیڈا کی ٹیم وینکوور لائنز سے لندن میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی،رخصتی کے موقع پر ٹیم کے تمام ارکان کامیابی کیلئے پرجوش تھے، کپتان بابر وسیم گجر نے بتایا کہ ٹیم کے ارکان بہت پرامید ہیں کہ وہ اس عالمی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ہمارے کوچ نے ٹیم کو جدید انداز میں تربیت دی ہے۔لاہور لائنز کے منیجر وقاص اکبر نے کہا ہے کہ ورلڈ کبڈی لیگ کیلئے ہمارے کھلاڑیوں نے بہت تیاری کی ہے، انشاء اللہ لندن سے کامیاب واپس لوٹیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں بابر وسیم گجر(کپتان)، لالہ عبید اللہ، شفیق چشتی، شہزاد ڈوگر، رانا نعیم، خالد مہر، شبیر بٹ، رحمان اشتیاق، ہیرا بٹ، سیف اللہ، محمد رمضان، مطلوب علی، محسن واہلہ، ارشد محمود، وقاص رحمان، نعیم طاہر سندھو، اسلم ڈوگر اور علی لمبی پنڈیا شامل ہیں۔ورلڈ کبڈی لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہفتہ کے روز لندن میں منعقد ہوئی ، تمام ٹیموں نے بسوں میں پورے لندن میں پریڈ کی۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 21:39:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :