میٹ ہینری پاکستانی کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے بے چین

پاکستان کھانوں کے حوالے سے بہت سی سفارشات ملیں، ہم انہیں یقینی طور پر آزمائیں گے: کیوی پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 ستمبر 2021 13:42

میٹ ہینری پاکستانی کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے بے چین
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2021ء ) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں ہینری نے ایجبسٹن میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اپنی یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں پرجوش پاکستانی کرائوڈ کو دیکھا۔

وہ اپنی ٹیم کے لیے خوشی منا رہے تھے اور اس کی وجہ سے میں انہیں ان کے ہوم گراؤنڈ پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ دیسی کھانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میٹ ہینری نے کہا کہ انہیں بہت سی سفارشات موصول ہوئی ہیں لیکن وہ زیادہ عرصہ پاکستان میں نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی صرف ایک دن پہلے پاکستان پہنچے ہیں، ہمارے پاس مقامی کھانے کے بارے میں بہت سی سفارشات ہیں لیکن ابھی تک ان میں سے کسی کو نہیں چکھا لیکن ہم انہیں یقینی طور پر آزمائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہنری کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش کے ناقص دورے کے بعد واپسی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش میں تجربہ حاصل کیا۔ برصغیر کے حالات زیادہ تر ایک جیسے ہیں لہذا ہم یہاں جیسے بھی حالات ہوں ہم اس میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ون ڈے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ فکسچر کا حصہ نہیں ہیں کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈی آر ایس سسٹم کا بندوبست کرنے میں ناکام رہا۔
وقت اشاعت : 13/09/2021 - 13:42:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :