مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی کے سات کھلاڑی پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل کوئٹہ روانہ ہو نگے

ٹورنامنٹ پاکستان بیڈمیٹن فیڈریشن کے زیراہتمام 16 سے 19 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائیگا ،مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے

پیر 13 ستمبر 2021 14:46

مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی کے سات کھلاڑی پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل کوئٹہ روانہ ہو نگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) راولپنڈی ڈویڑنل کے مایہ ناز بیڈمیٹن کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے سات کھلاڑی پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے (آج) منگل کو کوئٹہ روانہ ہو نگے۔ٹورنامنٹ پاکستان بیڈمیٹن فیڈریشن کے زیراہتمام 16 سے 19 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایونٹ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ ایونٹ میں مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی کے تربیت یافتہ سات کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اکیڈمی کے پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کھلاڑیوں میں محمد علی لاروش، عاکف، مطیب سہیل ڈار، غزالہ صدیق ، قاسم چوہدری، عمیرخان اور محمد ابراہیم شامل ہیں، اکیڈمی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کی کارکردگی بہتر جا رہی ہے اور اکیڈمی میں تربیت کرنے والے کھلاڑی محمد علی لاروش اور غزالہ صدیق اپنی، اپنی کیٹگریز میں نیشنل چمپئن ہیں جبکہ عاکف اور مطیب سہیل ڈار بھی اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ضرور کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

باقی کھلاڑی سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لئے ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مطاہر سہیل نے کہاکہ یہ تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے اکیڈمی میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی اس رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں پہلے سے زیادہ بہتر اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بیڈمیٹن کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2021 - 14:46:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :