میتھیو ہیڈن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے کوچ مقرر

سابق پروٹیز پیسر ورنن فلینڈر بائولنگ کوچ مقرر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 ستمبر 2021 14:47

میتھیو ہیڈن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے کوچ مقرر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا ، الیکشن کمیشن جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید نے اجلاس کی، اجلاس میں عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خان ، عارف سعید ،جاوید قریشی ، رمیز راجہ اور وسیم خان اجلاس میں شریک ہوئے۔

گورننگ بورڈ میں 4 آزاد اراکین ، پیٹرن کے 2 نمائندے ، 3 منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹو شامل ہیں تاہم صوبائی ایسوسی ایشن کاانتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔ اجلاس میں رمیزراجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے ، رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین اور پی سی بی کے چیئرمین بننے والے چوتھے سابق کرکٹر ہیں، اس سے قبل عبدالحفیظ کاردار، جاوید برکی اور اعجاز بٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں،
چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میرا فوکس پاکستانی کرکٹ ٹیم کو درست سمت دینا ہے، پاکستان کو اتنا مضبوط بنانا چاہتا ہوں کہ دوبارہ سے اس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین ٹیموں میں کیا جائے، پاکستان کرکٹ کو دنیا میں بڑا برانڈ بنانا چاہتا ہوں، ہمیں ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اور اسے تمام تر سپورٹ اور سہولیات دینی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران رمیز راجہ نے اعلان کیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن اور سابق جنوبی افریقی پیسر ورنن فلینڈر کو بطور بائولنگ کوچ خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ نو منتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سوا 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ 59 سالہ رمیز راجہ 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، رمیز راجہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ انہوں نے 1984ء سے 1997ء کے دوران 57 ٹیسٹ میچز میں 2833 رنز بنائے جب کہ 198 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں کی مدد سے 5841 رنز سکور کیے، رمیز راجہ نے کمنٹری کے میدان میں بھی خوب نام کمایا، رمیز راجہ کے بڑے بھائی وسیم حسن راجہ بھی ٹیسٹ کرکٹر تھے جنہوں نے عمران خان کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔
وقت اشاعت : 13/09/2021 - 14:47:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :