آئی پی ایل، انگلینڈ نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا

10 میں سے 9 کھلاڑی پلے آف کے دوران بھی نہیں کھیل سکیں گے، پاکستان کیخلاف سیریز میں شرکت کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 ستمبر 2021 16:48

آئی پی ایل، انگلینڈ نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2021ء ) بھارتی بورڈ کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ،برطانیہ نے اپنے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل سے چھٹی کرادی، پلے آف کے دوران 10 میں سے 9 کھلاڑی بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے 19 ستمبر سے ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کے 6 کرکٹر پہلے ہی کسی نہ کسی وجہ سے ٹی 20 لیگ سے ہٹ چکے ہیں اور اب 10 میں سے 9 کھلاڑی آئی پی ایل کا پلے آف مرحلہ نہیں کھیل پائیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام انگلش کھلاڑی لیگ میچز تک ہی دستیاب رہیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طورپر تھکانا چاہتا ہے نہ مصروف رکھنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں 14 اور 15 اکتوبر کو دو ٹی 20 مقابلے کھیلنے ہیں جس کے لیے کھلاڑیوں کو 9 اکتوبر تک پاکستان پہنچنا ہے، اس لئے کھلاڑیوں کو چھوٹ ملنا کافی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل جارج گارٹن اکلوتے برطانوی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کھیل پائیں گےکیوں کہ وہ انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پلے آف کے مقابلے 10 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں جب کہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔                                                                     
وقت اشاعت : 13/09/2021 - 16:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :