ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے راؤنڈ 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا

گرین شرٹس نے جاپان میں کھیلے گئے مقابلوں میں بالترتیب 12 اور 13 ستمبر کو تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو شکست دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 ستمبر 2021 13:41

ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے راؤنڈ 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2021ء ) پاکستان کو ایشین والی بال چیمپئن شپ میں ایران سے 0 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ پہلے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے باعث راؤنڈ 8 کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔ گرین شرٹس نے جاپان میں کھیلے گئے مقابلوں میں بالترتیب 12 اور 13 ستمبر کو تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو شکست دی۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف 25-15 ،24-26، 11-25اور 12-25 سے کامیابی حاصل کی،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دریں اثناء وہ تمام ٹیمیں جنہوں نے راؤنڈ 8 کے لیے کوالیفائی کیا ہے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور اس کے بعد کلاسیفیکیشن رائونڈ کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی سطح کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں میزبان جاپان، بھارت، قطر اور بحرین شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں ایران، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا۔ اسی طرح گروپ سی میں آسٹریلیا، چین، سری لنکا اور کویت جب کہ گروپ ڈی میں جنوبی کوریا، تائیوان، قازقستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ 12 ستمبر سے 19 ستمبر تک جاپان میں کھیلی جا رہی ہے۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 13:41:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :