ملک میں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کا انعقاد خوش آئند اور ایونٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ماب علی

منگل 14 ستمبر 2021 16:03

ملک میں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کا انعقاد خوش آئند اور ایونٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ماب علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) مایہ ناز فٹ بالر ماب علی نے کہا ہے کہ فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ملک میں پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ کا انعقاد خوش آئند بات ہے اور ایونٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ گذشتہ روز میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ اور ان کی ٹیم نے قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ اور پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا انعقاد کروا کر کھلاڑیوں اور شائقین کے دل جیت لئے۔ ہماکلب کی جانب سے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کھیلنے والے فٹ بالرماب علی نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے موقعے فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر بھی کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد ہونے چاہئیںجس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 16:03:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :