حفیظ کہیں ناراضگی کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کردیں:کامران اکمل کو خدشہ

آل رائونڈر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نہ جانے کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں، کرکٹ میں یاری دوستی یا پسند و ناپسند نہیں چلائی جاتی: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 ستمبر 2021 17:51

حفیظ کہیں ناراضگی کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کردیں:کامران اکمل کو خدشہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2021ء ) ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کرکٹر محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے جب کہ آل راؤنڈر کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔ اپنے ویب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے 39 سالہ کامران اکمل نے کہا کہ سابق کپتان محمد حفیظ اتنے ناراض ہیں کہ اگر پریس کانفرنس کی تو ریٹائرمنٹ لے لیں اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نہ جانے کا فیصلہ کرلیں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں یاری دوستی یا پسند و ناپسند نہیں چلائی جاتی۔ کامران اکمل نے میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کو کوچ مقرر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کی ہدایت پر حفیظ ‏ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمئیر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے حفیظ کو بارہ ستمبر تک واپسی کی ڈیڈ لائن دی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے ‏سابق کپتان سی پی ایل چھوڑ کر واپس آگئے۔

حفیظ کو 18 ستمبر تک این او سی جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اچانک بلانے پرمحمد ‏حفیظ بورڈ سے نالاں ہیں اور وہ ایک سے دو روز میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ رواں سال جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز سے پہلے بھی حفیظ کو نجی لیگ چھوڑ کر جلد آنےکی ‏ہدایت کی گئی تھی تاہم بائیوسیکورببل کا حصہ نہ بننے پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 17:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :