سنوکرزانسٹیٹیوٹس گورنمنٹ اسپورٹس بورڈ کے تحت رجسٹرڈ

منگل 14 ستمبر 2021 20:44

سنوکرزانسٹیٹیوٹس گورنمنٹ اسپورٹس بورڈ کے تحت رجسٹرڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) پاکستان اسپورٹس اینڈکلچرفیڈریشن کے نائب صدر سید فیض الحسن کی کاوشوں سے اسنوکرانسٹی ٹیوشنز کو گورنمنٹ اسپورٹس بورڈمیں شامل کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے تحت تمام اسنوکرزانسٹی ٹیوٹس کوبھی گورنمنٹ اسپورٹس بورڈ کے تحت رجسٹرڈ کرلیاگیاہے جبکہ کمشنر کراچی نے اسنوکرز پلیئرزکے روزگار کے لئے دی گئی درخواست پر عملدرآمد کی بھی یقین دہانی کرادی ہے کہ ان شاء اللہ پلیئرز کی نوکری کی پوری کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں ہونے والی پہلی کاوش ہے جس کا بیڑاپاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے نائب صدر سید فیض الحسن نے اٹھایاتھا اورانتھک محنت کے بعد کامیاب ہوئے ۔ کامیابی پر تمام اراکین نے مبارکباد پیش کی ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 20:44:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :