پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چمپئن شپ ملتوی کردی گئی

پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ کی نئی تواریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے التوا سے متعلق آگاہ کردیا گیا

منگل 14 ستمبر 2021 21:25

پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چمپئن شپ ملتوی کردی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چمپئن شپ ملتوی کردی گئی ، چمپئن شپ نیوزی لینڈ ٹیم کے حالیہ دورہ کے پیش نظر سیکورٹی حالات اور کوویڈ صورتحال کے تناظر میں ملتوی کی گئی، پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ کی نئی تواریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے التوا سے متعلق آگاہ کردیا گیاتفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپین شپ کے التوا کو اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین ہاکی کا یہ ایونٹ صوبہ میں کورونا صورتحال ، پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی معمولات کی بدولت ملتوی کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی نئی تواریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ایونٹ کے التوا سے متعلق قومی وومن ہاکی چمپئن شپ میں شریک ٹیموں کو آگاہ کردیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی چمپئن شپ 18 ستمبر تا 23 ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شیڈول تھی۔پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ایونٹ کے التوا کے مراسلے ارسال کردئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 21:25:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :