پاک فوج نے راکا پوشی پر پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیماؤں ریسکیو کرلیے،پابندی لگنے کا امکان

پاکستان میں کسی بھی پہاڑی پر جانے کیلئے کلیئرنس درکار،بغیر ایگریمنٹ راکا پوشی پرجانے کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے،ان سے رائلٹی لینے، 5 سالہ پابندی کی سزا تجویز کی ہے: ہیڈ ریسکیو مشن اصغرعلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 ستمبر 2021 13:11

پاک فوج نے راکا پوشی پر پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیماؤں ریسکیو کرلیے،پابندی لگنے کا امکان
گلگت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2021ء ) پاک فوج نے راکا پوشی پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کوریسکیوکرلیا ، تینوں کوہ پیما 6900 میٹر کی بلندی پر کئی روز سے پھنسے ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق راکا پوشی پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا ، ڈپٹی کمشنر نگر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پا ک فوج کی آرمی ایویشن کے ہیلی کاپٹر نے راکا پوشی میں پھنسے ہوئے 3 کوہ پیماؤں کو بچا لیا ہے، جنہں گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہیڈ ریسکیو مشن اصغرعلی نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی پہاڑی پر جانے کے لیے کلیئرنس درکارہوتی ہے، اگر معاہدہ ختم ہوگیا تھا تو کوہ پیماؤں کوبتا دینا چاہیے تھا، ایگریمنٹ نادرا کے پاس پراسیس میں تھا۔ اصغرعلی کا کہنا تھا کہ بغیر ایگریمنٹ راکا پوشی پرجانے کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، جی بی ٹورازم کو کارروائی کے لیے سفارشات دی ہیں، ان سے رائلٹی لینے اور 5 سال پابندی کی سزا تجویز کی ہے ۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے کوہ پیماوں نے راکا پوشی کی چوٹی سر کی تھی اور واپسی پر 6900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔                                                           
وقت اشاعت : 15/09/2021 - 13:11:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :