پاکستان ہاکی فیڈریشن ،قومی ہاکی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 1 ماہ کی توسیع

بدھ 15 ستمبر 2021 15:25

پاکستان ہاکی فیڈریشن ،قومی ہاکی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 1 ماہ کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 1 ماہ کی توسیع کر دی۔ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث فٹنس ٹیسٹ نہیں لیئے جا سکے ہیں جو ہر ماہ لیئے جانے تھے اور اس کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دوسرا فٹنس ٹیسٹ لینے کا وقت آیا تو این سی او سی کی ہدایات پر سرگرمیاں معطل ہوئیں، اس لیئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 1 ماہ کی توسیع کر دی، تیسرے ماہ کے کنٹریکٹ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر ملیں گے۔آصف باجوہ نے کہا کہ 21 سے 28 ستمبر تک چیف آف نیول اسٹاف ہاکی اور 30 ستمبر سے کے پی کے لیگ ہوگی، دونوں ایونٹس کے بعد ٹیسٹ ہوں گے، پہلے ٹیسٹ جو جولائی میں ہوئے تھے اس میں فیل ہونے والے بھی ٹیسٹ میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے حوالے سے جلد اچھی خبریں ملیں گی، دسمبر میں جونیئر ورلڈ کپ اور ایشیئن ہاکی چمپئن شپ منعقد ہونا ہے، مقررہ وقت پر ایونٹس ہونے کا فیصلہ ہوا تو اکتوبر میں سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کیمپس لگائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/09/2021 - 15:25:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :