اسلام آباد مرد اور خواتین بیڈمیٹن ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ٹیمیں کل سے کوئٹہ میں شروع ہونے والے نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی

بدھ 15 ستمبر 2021 15:40

اسلام آباد مرد اور خواتین بیڈمیٹن ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) اسلام آباد بیڈمیٹن ایسوسی ایشن نے اسلام آباد مرد اور خواتین بیڈمیٹن ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، یہ ٹیمیں کل جمعرات سے کوئٹہ میں شروع ہونے والے نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی،گذشتہ روز اسلام آباد بیڈمیٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ نے اسلام آباد مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مینز سنگلز کی ٹیم میں احمد حسن جنجوعہ، محمد ابراہیم رشید، علی چشتی، قاسم رشید اور تحسین اقبال شامل ہیں مینز ڈبلز کی ٹیم علی چشتی اور عاکف، احمد حسن جنجوعہ اور وقاص، ابراہیم رشید اور راجہ حسن کی جوڑی پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

لیڈیز سنگلز کے کھلاڑیوں میں عنا گوہر، اسما ریاض، زینب اعظم، منتہا خان اور ماریہ نواز شامل ہیں اور اسی طرح لیڈیز ڈبلز میں اسما ریاض اور زینت اعظم جبکہ منتہا خان اور ماریہ نواز کی جوڑی شامل ہے۔
وقت اشاعت : 15/09/2021 - 15:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :