خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کوہاٹ ریجن کے ٹرائلز مکمل

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 15 ستمبر 2021 17:12

خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کوہاٹ ریجن کے ٹرائلز مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کے سلسلے میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کوہاٹ ریجن کے ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں قبائلی اضلاع سمیت کوہاٹ ریجن کے 52 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ اولمپئین رحیم خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

جو کہ تیس ستمبر تک روزانہ کی بنیاد پر کوہاٹ میں پریکٹس کرینگے چیئر مین سلیکشن کمیٹی کے مطابق  منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو روزانہ پریکٹس کرنی ہوگی جو کہ تیس ستمبر تک جاری رہے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زیشان اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں جن میں کفایت،رضا حبیب ،ولی رحمان ، شرجیل ، عادل خان، عامل ،حبیب ، شاہ جی ،وسیم ، عمر صدیق ، عتیق ، شاہد حبیب ، بختیار، عاشر،عرفان محمود، علی،عارف ،عبدالرحمن،شاہ محمد اور یاسر شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/09/2021 - 17:12:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :