رمیز راجہ کی باتوں سے نہیں لگتا وہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں : بابراعظم

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ذہن میں ہے لیکن ابھی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنی ہے : قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 ستمبر 2021 14:15

رمیز راجہ کی باتوں سے نہیں لگتا وہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں : بابراعظم
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔ راولپنڈی میں ورچوئل کانفرنس کے دوران بابراعظم کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا، کوشش ہوگی کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کو اب تک موقع نہیں ملا ان کو آنے والے میچوں میں چانس دیں، عبداللہ شفیق بہت عمدہ بیٹسمین ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بلے باز بنے گا، میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی نئی سوچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ چیئرمین رمیز راجا مجھے یا ٹیم کی حمایت نہیں کر رہے، ان کی باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ وہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔ میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔                                                                             
وقت اشاعت : 16/09/2021 - 14:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :