عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز بھی جنسی ہراسگی کا شکار

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:14

عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز بھی جنسی ہراسگی کا شکار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے امریکی سینیٹ کے سامنے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

امریکی جمناسٹ نے کہا ہے کہ وہ لیری ناسر کے ساتھ ساتھ پورے سسٹم کو اس ہراسانی کا الزام دیتی ہیں۔سیمون بائلز کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم کسی ہراسانی کرنے والے شخص کو بچوں کو نقصان پہنچانے کا موقع دے تو اثرات نہایت برے ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی جمناسٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری ناسر ہراسانی کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/09/2021 - 21:14:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :