سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، رپورٹ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:10

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے،سکاٹ لینڈ نے پہلے ٹی -20 میچ میں زمبابوے کو 7 رنز سے شکست دی تھی، زمبابوے کی ٹیم ان دنوں دورہ سکاٹ لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ایڈنبرا میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 00:10:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :