شاہد آفریدی کا شاہین شاہ آفریدی کو اپنے نمبر والی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار

میں نے اس شرٹ کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے جو اس کے حقدار ہیں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 11:31

شاہد آفریدی کا شاہین شاہ آفریدی کو اپنے نمبر والی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی شاہین شاہ کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان شرٹ شاہین آفریدی پہنیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’میں نے اس شرٹ کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے جو اس کے حقدار ہیں۔

سابق کپتان نے شاہین آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔‘‘
اس سے قبل شاہین آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خود داری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ’آفریدی‘ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنا کرتے تھے ۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ شاہین آفریدی سے طے پا چکا ہے، جس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ، ایک ٹی وی شو میں پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے پہلے تو الحمداللہ کہا اور پھر دوسرے سوال کے جواب میں انشاءاللہ کہتے ہوئے اس نئے رشتے کی تصدیق کی۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 11:31:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :