رمیز راجہ پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے پر برہم

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 12:03

رمیز راجہ پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے پر برہم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کو غفلت قرار دے دیا۔ 59 سالہ رمیز راجہ نے سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈی آر ایس نہ ہونے کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا سٹیٹس تبدیل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ پاک انگلینڈ سیریز کے لیے غیر ملکی کمپنی سے پیشگی معاہدہ کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج راولپنڈی میں نیوزی لینڈ سے پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی، ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کیوی ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں کھیل رہی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہونے والے 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں ڈی آر ایس کی ٹیکنالوجی نہیں استعمال ہوگی۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا تھا کہ سیریز میں ٹیکنالوجی استعمال نہ کیے جانے کی وجہ ڈی آر ایس آپریٹرز کی عدم دستیابی ہے کیوں کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے آئی سی سی کے منظور شدہ آپریٹرز کی ہی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جو اس سیریز کے دوران دستیاب نہیں تھے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 12:03:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :