قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ سیریز کے بعد چھٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو مسلسل بائیو سکیور ببل میں نہیں رکھا جائے گا: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 12:24

قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ سیریز کے بعد چھٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی کرکٹ سکواڈ کو آرام کی غرض سے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مسلسل بائیو سکیور ببل میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ صورت حال کو اچھے انداز میں مینج کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے دوران تازہ دم رہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کو چھٹیاں دی جائیں گی تاکہ کرکٹرز جسمانی اور دماغی طور پر تازہ دم رہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فوری بائیو سکیور ببل میں نہیں جائے گا بلکہ کھلاڑی چھٹیوں سے تازہ دم ہو کر بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے فوری بعد کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بائیو سیکیور ببل میں چلے جانا تھا۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر بائیو سیکیور ببل سے ہی متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا اختتام 3 اکتوبر کو ہوگا جب کہ انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی میچز 13 اور 14 اکتوبر کو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 12:24:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :