نیشنل بیس بال چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے ٹرائلزآج ہونگے،شہاب وصال

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 17 ستمبر 2021 13:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) نیشنل بیس بال چمپئن شپ 4تا 10اکتوبرکو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ،جسکے لئے خیبر پختونخواٹیم کی تشکیل کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزآج 17ستمبر کوقیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوابیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہاب وصال نے کہاکہ پشاور میں ہونیوالے ٹرائلزمیں صاف وشفاف طریقے سے کھلاڑیوںکی سلیکشن ہوگی،انہوںنے پشاور،کوہاٹ،مردان، ملاکنڈ،ہزارہ ،بنوں اور ڈی آئی خان تما م ڈویژن اوربشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کو اس ٹرائلزمیں بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے،انہوںنے کہاکہ ٹرائلزآج17ستمبر کو صبح نوبجے قیوم فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں لئے جائینگے اور ٹیم کی سلیکشن کے فورابعد تربیتی کیمپ لگایاجائے گا۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 13:11:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :