اعصام الحق قریشی اوپن ڈی رینز ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:33

اعصام الحق قریشی اوپن ڈی رینز ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے
رینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار ڈیوڈ پیل اوپن ڈی رینز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ٹامس میکاک اور مارک گینگل پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار ڈیوڈ پیل پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ کو 6-7(2-7) اور 6-7(3-7) سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلہ تک رسائی حاصل کرلی۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 14:33:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :