انگلینڈ نے نیوزی لینڈ ویمن کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 30 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 46.3 اوورز میں 211 رنز بناسکی،کپتان ہیتھرنائٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:33

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ ویمن کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 30 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
برسٹل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے کپتان ہیتھر نائٹ کی شاندار کار کر دگی کے باعث نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 30رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی، نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 46.3 اوورز میں 211 رنز بناسکی،کپتان ہیتھرنائٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کانٹی گرانڈ ، برسٹل میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 241 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔کپتان ہیتھر نائٹ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپننگ بلے باز ٹامی بیومونٹ 44 اور کیتھرین برنٹ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔ جیس کر نے تین جبکہ سوفی ڈیوائن اور لیہ تہو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 46.3 اوورز میں 211 رنز بناسکی۔ ایمی سیٹھر ویٹ نے ناقابل شکست 79 اورکپتان سوفی ڈیوائن نے 34 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی نٹالی سیور،کیٹ کروس اور سوفی ایکلسٹون نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کپتان ہیتھرنائٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 14:33:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :