انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 19ستمبر کو کھیلا جائیگا

میزبان خواتین ٹیم کو کیوی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:33

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 19ستمبر کو کھیلا جائیگا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 19 ستمبر کو نیو روڈ ، ورسٹرمیں کھیلا جائے گا،میزبان خواتین ٹیم کو کیوی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی -20 میچوں کی سیریز انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 21 ستمبرکو لیسٹر، چوتھا میچ 23 ستمبر کو ڈربی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 ستمبر کو کنٹربری میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 14:33:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :