پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا غفلت ہے،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

چیئر مین پی سی بی نے سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:33

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا غفلت ہے،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا غفلت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹریو میں رمیز راجہ نے سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ذمے داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈی آر ایس نہ ہونے کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ کا اسٹیٹس تبدیل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ پاک انگلینڈ سیریز کے لیے غیر ملکی کمپنی سے پیشگی معاہدہ کر لیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 14:33:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :