ایشین والی بال چمپئن شپ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:49

ایشین والی بال چمپئن شپ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی
چیبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ایشین والی بال چمپئن شپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو تین صفر سے شکست دے دی۔چار مرتبہ کی سابق ایشین چمپئن ٹیم ٹاپ آٹھ کے آخری کلاسیفیکشن میچ میں پاکستان سے آئوٹ کلاس رہی۔

(جاری ہے)

فتح کے باوجود پاکستان ٹاپ چار تک رسائی نہ حاصل کر سکا، قومی ٹیم پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز کھیلے گی۔جنوبی کوریا کے خلاف پاکستان والی بال ٹیم نے پچیس، تئیس، پچیس،بائیس اور پچیس،چودہ سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ ایشین والی بال چمپئن شپ جاپان کے شہر چیبا میں کھیلی جارہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی موجودہ رینکنگ 48 اور جنوبی کوریا کی 21 ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 16:49:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :