دورے کے اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہے، بابر اعظم

مجھے اپنی سیکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اور ساکھ پر پورا بھروسہ ہے،وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، بیان

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:46

دورے کے اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہے، بابر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان میں دورے کے اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سیریز کے اچانک ملتوی ہونے پر انتہائی مایوس ہوں۔

(جاری ہے)

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ کے لاکھوں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لا سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی سیکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اور ساکھ پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔اپنے ٹوئٹ میں کپتان نے پاکستان زندہ باد کا اضافہ بھی کیا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان ختم کردیا۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 20:46:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :