نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی مشکوک ہوگیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:46

نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی مشکوک ہوگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی مشکوک ہوگیا ہے۔شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ،جس کے بعد انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی ، ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاک انگلینڈ ویمن ون ڈے میچز 19 ،17 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے تمام میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر میچ راولپنڈی منتقل کیے گئے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورہ پاکستان ختم کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 20:46:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :