اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز شروع ہو گئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے لئے تین روزہ ٹرائلز جمعہ سے مہران فٹبال گرائونڈ کراچی کمپنی، اسلام آباد میں شروع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

منتخب ٹیم کے کھلاڑی کوئٹہ میں کھیلے جانے والے دوسرے چیف منسٹر بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ اسلام آباد فٹ بال کلب کے صدر سید مقبل شاہ نقوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے دیگر ممبران میں الفیصل کلب کے صدر ماما محمد شدیر، جناح فٹ نال کلب کے صدر چوہدری طارق محمود، مہران فٹ بال کلب کے سیکرٹری اسلم گنڈہ پور،کرن کلب کیحاجی عبدالستار اور روور کلب جہانزیب شامل ہیں
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 22:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :