پی ایس بی بین الصوبائی ایتھلیٹکس گرلز اینڈ بوائزچیمپیئن شپ پشاور،ٹرائلز کل ہونگے

منتخب ہونے والی ٹیم25ستمبر کو بذریعہ ٹرین پشاور روانہ ہوگی

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) 26ستمبر سے شروع ہونے والی بین الصوبائی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے لئے ٹرائلز کل بروز( اتوار) نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونگے۔ بوائز کے لئی27ستمبر2004سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑی اور گرلز کے لئی27ستمبر2005ئ سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑی ] شرکت کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

100میٹر‘200میٹر‘400میٹر ہرڈلز‘800میٹر‘110میٹر ہر ڈلز‘4X100ریلے‘4X400ریلے‘لانگ جمپ‘جیوولن تھرو‘شاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو کیٹگری بوائز کے لئے جبکہ100 میٹر ریس‘200میٹر‘400میٹر‘800میٹر‘4X100ریلے‘لانگ جمپ‘جیوولن تھرو‘شاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو کیلئے گرلز کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

وہ تمام کھلاڑی جو16سال سے کم اور وہ تمام بوائز جو17سال سے کم عمر ہیں ان ٹرائلز میں شرکت کے لئے اتوار19ستمبر صبح10بجے دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو‘ برتھ سرٹیفکیٹ یا ب فارم‘ اوریجنل کے ہمراہ منیجر عبدالرزاق اور کوچ عبداللہ چانڈیو کو رپورٹ کریں۔ منتخب ہونے والی ٹیم25ستمبر کو بذریعہ ٹرین پشاور روانہ ہوگی
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 22:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :